Topics

کمزور حافظہ

سوال: میری عمر بارہ سال ہے۔ والدین مجھے حافظ قرآن دیکھنا چاہتے ہیں۔ پچھلے ماہ سے ایک قاری صاحب سے حفظ کرنا شروع کیا لیکن بابا جان! اپنی ذہنی حالت دیکھ کر بہت پریشان ہوں۔ میرا حافظہ بہت کمزور ہے جس کی وجہ سے مجھے اور میرے استاد قاری صاحب کو بڑی تکلیف کا سامنا ہے۔ اگر میرے حافظے کا یہی حال رہا تو بہت مشکل ہے کہ میں قرآن مجید حفظ کر سکوں۔ اپنے حافظہ کی حالت دیکھ کر دل اُچاٹ ہو جاتا ہے۔

جواب: اللہ آپ کو اس نیک ارادے میں کامیاب کرے۔ ہمت نہ ہاریں۔ روحانی علاج تجویز کر رہا ہوں۔ صبح نہار منہ وضو کر کے رَبِّ یَسَّرُ وَلَاتُعَسِّرُ تین مرتبہ پڑھیں اور پانی پر دم کر کے پئیں۔ عمل کی مدت چالیس دن ہے۔ اگر کسی وجہ سے ناغہ ہو جائے تو دن شمار کر کے بعد میں پورے کر لیں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔