Topics

امراض قلب ۔تھکن رہنا

سوال: میری عمر 58سال ہے۔ دل کا والو بند ہے اور اس کا سائز بڑھ گیا ہے۔ اعصاب کھنچ گئے ہیں۔ پیروں میں شدید درد ہوتا ہے۔ دوران خون بہت کم ہے۔ نبض ڈوب جاتی ہے۔ تھکا تھکا رہتا ہوں۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا ہے۔ ہر وقت لیٹا رہتا ہوں۔

جواب: ماہر امراض قلب ڈاکٹر کو دکھائیں لاپروائی نہ کریں۔ ڈاکٹری علاج کے ساتھ ساتھ روحانی علاج کریں۔

روحانی علاج یہ ہے:

جب بھی پانی پئیں، تین مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ مَا کَذَبَ الْفُءَودُ مَارَاٰیٰ o(سورہ نجم پارہ 27) پڑھ کر دم کر کے پئیں۔ چکنائی سے پرہیز کریں۔ صرف زیتون کے تل سے کھانے پکوائیں۔ ڈاکٹر کی ہدایت پر پورا عمل کریں۔ صدقہ خیرات کریں۔ صدقہ سے بلائیں اور بیماریاں ختم ہو جاتی ہیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔