Topics

چاندنی رات

سوال: میرے ہاتھ پاؤں کافی بڑے، چوڑے اور موٹے ہیں۔ انگلیاں بھی بہت موٹی ہیں۔ یقین جانیے کہ پاؤں میں جوتا نہیں آتا۔ حالانکہ قد اتنا بڑا نہیں ہے جتنے کہ ہاتھ پاؤں بڑے ہیں۔ براہ کرم ایسا روحانی علاج بتائیں جس سے انگلیاں پتلی اور ہاتھ پاؤں پتلے ہو جائیں۔

جواب: وضو کرتے وقت اگر پیر صاف نہ ہوں تو وضو سے پہلے دھو لیں۔ وضو میں پیر دھونے کی بجائے مسح کریں۔ رات کو سونے سے پہلے چاندنی میں بیٹھ کر ٹب یا بالٹی میں پانی بھر کر اس میں پیر رکھیں۔ اور پانچ منٹ تک پانی میں پیر ہلاتی رہیں۔ یہ علاج تین ماہ تک کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔