Topics

حادثہ

سوال: شادی کے بعد چند دن بھی نہیں گزرے تھے کہ گھر والوں نے لڑنا شروع کر دیا۔ شوہر ٹک ٹک دیدم دم نہ کشیدم کے مصداق خاموش تماشائی بنے رہے۔ شادی کے دوسرے دن پورے گھر کی جھاڑو دی اور سارے برتن دھوئے۔ بتایئے کوئی نئی دلہن سے ایسا سلوک کرتا ہے۔

اگر ہم میاں بیوی آپس میں ہنس بول لیتے ہیں تو ساس جلی کٹی باتیں سنانے لگتی ہے۔ ہر وقت میری برائی کرتی رہتی ہے۔ میرے شوہر کو چاہتی ہے اور مجھ سے جلتی ہے۔ جب بھی موقع ملتا ہے شوہر سے میری شکایتیں کرتی ہے کہ صابن دانی میں صابن نہیں رکھا، برتن دھوئے اور ایک پتیلی چھوڑ دی، میری زندگی کو اجیرن بنا کر رکھ دیا ہے۔ 

جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد دو نفل ادا کر کے مصلے پر بیٹھ کر 21بار سورہ اخلاص اور 21بار سورہ الکوثر پڑھ کر بات کئے بغیر بستر میں چلی جائیں۔ آنکھ بند کر کے ساس کا تصور کرتے کرتے سو جائیں۔ عمل کی مدت ایک ماہ دس دن۔ ناغہ کے دن بعد میں پورے کر لیں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔