Topics

والد کی بیماری اور کاروباری پریشانی

سوال: میرے والد کو دل کا دورہ پڑ چکا ہے، ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ ان کے دل کا ایک وال بھی خراب ہے۔ والدہ کے گردے میں پتھری ہے۔ میرے والد ڈاکٹر کی دوائی تو کھاتے ہیں لیکن پرہیز نہیں کرتے۔ آپ میرے والد کے لئے کوئی دعا کیجئے جس سے وہ تندرست ہو جائیں۔

جب ہم بہن بھائی چھوٹے چھوٹے تھے تو میرے والد کا کام خوب چلتا تھا۔ لیکن چند سالوں سے بس ایسا چل رہا ہے کہ روٹی ہی کھا سکتے ہیں۔ آپ کاروباری برکت کے لئے کوئی دعا بتا دیجئے۔ مہربانی ہو گی۔

جواب: آپ کے والد صاحب جب بھی پانی پئیں نو مرتبہبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم دم کر کے پئیں اور صبح نہار منہ اور رات کو سوتے وقت نیلی شعاعوں کے تیل سے دائروں میں مالش کریں۔ صبح شام سبز شعاعوں کا پانی اور کھانے سے پہلے زرد شعاعوں کا پانی دو، دو اونس پئیں۔کاروبار کی برکت کے لئے ہر وقت وضو بغیر وضو چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے یا حی یا قیوم کا ورد کرتے  رہیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔