Topics

اسم اعظم

سوال: جو بھی کاروبار یا کام کرتے ہیں۔ اس میں برکت نہیں، گھر میں ہر وقت پریشانی اور بیماری کا دور ہے جس کی وجہ سے ہم سب گھر والے سخت پریشان ہیں۔ مہربانی فرما کر اس کا روحانی حل بتائیں۔ 

جواب: آپ کے تمام مسائل کو بغور پڑھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ آپ کو ’’اسم اعظم‘‘ کا ورد کرنے کا مشورہ دوں۔ آپ چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، وقت بے وقت، وضو یا بغیر وضو، پاکی ناپاکی ہر حال میںیَاحَیُّ یَا قَیُّوْمُ کا ورد کثرت سے کریں۔ اور رات کو جب سونے کے لئے لیٹیں تو بند آنکھوں سے یہ تصور کیا کریں کہ میرا فلاں فلاں مسئلہ حل ہو گیا یا فلاں بیماری سے صحت ہو چکی۔ 

جب تک آپ کے جملہ مسائل حل نہ ہو جائیں یہ عمل جاری رکھیں۔ اس دوران ہر جمعرات کو دو روپے خیرات کر دیا کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔