Topics

بیداری میں خواب۔ وسوسے

سوال: دو سال قبل اچانک میں نیند سے بیدار ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ نعوذ باللہ میرے پاؤں کے نیچے مقدس نام لکھا ہوا ہے۔ 

میں نے اس دن کے بعد سے استغفراللہ کا ورد شروع کیا ہے۔ جب سے بیداری میں یہ خواب دیکھا ہے میری حالت بہت خراب ہے۔ حالانکہ میں صوم و صلوٰۃ کی پابند ہوں۔ اب حالات یہ ہیں کہ تین تین چار چار بار وضو کرتی ہوں پھر بھی ایسا لگتا ہے کہ میں ناپاک ہوں۔ اگر دوبارہ وضو یا غسل نہ کیا تو کوئی جانی نقصان ہو جائے گا۔ کوئی بھی کام وقت پر نہیں کر سکتی۔ میری شادی ہو گئی ہے۔ بچے کی ماں بننے والی ہوں۔

جواب:9X12انچ شیشے کے اوپر سبز رنگ پینٹ کرا کہ وقفہ وقفہ سے دیکھا کریں۔ کھانوں میں میٹھی چیز زیادہ کھائیں۔ صبح و شام، رات ایک ایک کھجور کے اوپر بسم اللہ کے ساتھ سورہ فلق پڑھ کر دم کر کے کھائیں۔ رات کو سونے سے پہلے تین سو بار یا حفیظ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے نیلی روشنی کا مراقبہ کریں۔ ہاتھ تین مرتبہ سے زیادہ نہ دھوئیں۔ چاہے آپ کو اپنے اوپر کتنا ہی جبر کرنا پڑے۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔