Topics

زبان پر سیاہ نشان

سوال: میں ایک تعلیم یافتہ خاتون ہوں۔ اپنی بیماری کی وجہ سے عرصہ چار سال سے پریشان ہوں۔ علاج سے تھک کر آپ کی طرف رجوع کر رہی ہوں۔ امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔ میرے سینے پر دباؤ رہتا ہے اور سانس کھینچ کر لیتی ہوں۔ دم گھٹتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ یہ شکایت بازار میں زیادہ رش، کسی تقریب میں، بند کمرے میں، ٹی وی دیکھتے وقت ہوتی ہے۔ کسی وقت بیٹھے بیٹھے سانس بند ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ گاڑی میں بیٹھنے اور شور کی آواز سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ میں مر جاؤں گی۔

ہونٹوں پر کالے دھبے اور زبان کے نیچے سیاہ نشانات ہیں۔ کلیجے میں درد رہتا ہے۔ کمزوری سے چکر بہت آتے ہیں۔ دن بدن شک کا غلبہ ہوتا جا رہا ہے۔

جواب: نظام ہضم خراب ہے۔ آنتوں میں تعفن جمع ہو گیا ہے۔ علاج بہت آسان ہے۔

ایک چھٹانک منقیٰ کے بیج نکال کر دودھ میں پکائیں۔ پکاتے وقت ایک چمچی زیتون کا تیل بھی ڈال دیں۔ جوش آنے پر منقیٰ کھا کر اوپر سے دودھ پی لیں۔ یہ عمل اکیس دن تک کریں۔ اللہ کے کرم سے بیان کردہ ساری تکلیفیں ختم ہو جائیں گی۔ صحت یاب ہونے پر غریبوں مسکینوں کو کھانا کھلائیں۔ ان کی مدد کریں کہ:

کر بھلا ، ہو بھلا


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔