Topics

سر درد

سوال: میں تقریباً چار سال سے سر درد کا مریض ہوں۔ ایلوپیتھک، یونانی، نفسیاتی اور ہومیو پیتھک علاج کرا چکا ہوں اور اب بھی ہومیوپیتھک علاج کرا رہا ہوں۔ مگر آرام بالکل نہیں آ رہا۔ سر کے اطراف اور سر کی پشت میں درد ہوتا ہے۔ بائیں کان کے پیچھے ہڈی کا جو ابھار ہوتا ہے اس ابھار کو دبانے سے درد سے آرام ملتا ہے۔ ابھار کو دبا کر یوں محسوس ہونے لگتا ہے کہ سارا سر ہلکا ہو گیا ہے اور کبھی درد ہوا ہی نہیں تھا۔ دونوں کندھوں کے درمیان اور اس کے آس پاس (پشت میں) پٹھوں میں درد ہوتا ہے۔ یہ درد کرسی پر ٹیک لگاتے وقت، رات کو کروٹ بدلتے وقت یا سر کو آگے کی جانب جھکاتے وقت محسوس ہوتا ہے۔

جواب: ایک سوتی رومال پر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoوَضَیْنَا بِاالْھَقَیْنَافَاتُوْبُرْھَانَ اَلَفَ مَرَّتِہٖ پڑھ کر پھونک ماریں اور گرہ لگا دیں۔ یہ رومال سر میں اس طرح باندھیں کہ گرہ کنپٹی کے اوپر آ جائے۔ رات کو سونے سے پہلے چند منٹ کے لئے کھول دیں اور پھر باندھ لیں۔ عمل کی مدت90دن تک۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔