Topics

اللہ خوبصورت ہے۔چاند گرہن میں کٹا ہوا کان

سوال: میرا بھی ایک مسئلہ ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کر دیں۔ دراصل آپ کی یہ بیٹی جس کا ایک کان چاند گرہن کی وجہ سے بچپن میں کٹ گیا تھا، جب سے بڑی ہوئی ہے احساس کمتری کا شکار ہے۔ ہر وقت اپنے آنے والے مستقبل سے خوفزدہ رہتی ہے۔ دل چاہتا ہے کہ خود کشی کر لوں۔ لیکن اندھیرے میں اس بیٹی کو روشنی دکھائی دی۔ مہربانی کر کے اس بیٹی کے لئے کچھ بتا دیجئے۔ تا کہ احساس کمتری ختم ہو جائے۔ اس دکھی دل بیٹی کا خط نظر انداز مت کیجئے گا۔

جواب: رات کو سوتے وقت 100بار درود شریف 100باراَللّٰہُ جَمِیْلُٗ وَیُحِبُّ الْجَمَالَ پڑھ کر آنکھیں بند کر کے مراقبہ کیا کریں۔ مراقبہ میں یہ تصور کریں کہ آپ عرش کے نیچے اللہ کے حضور سجدہ میں ہیں۔ یہ مراقبہ روزانہ پندرہ منٹ تک کریں۔ 90دن کے بعد تفصیلات لکھ دیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔