Topics
سوال: میں اپنی شخصیت کی دو خامیوں کی وجہ سے پریشان ہوں۔ ایک بے تحاشہ موٹی ناک اور دوسری چھوٹی چھوٹی ٹانگیں۔ یہ دونوں خامیاں خاندانی ہیں کوئی آسان سا عمل بتا دیں کہ میری ناک کھڑی اور پتلی ہو جائے اور ٹانگیں لمبی ہو جائیں۔ ایسا لگتا ہے کہ
کوئی کارٹون لڑھکتا ہوا چلا آ رہا ہے۔
جواب: روزانہ صبح اور رات زیتون کا تیل ہلکا سا ناک پر لگائیں۔ آنکھیں بند کر کے ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی سے اوپر سے نیچے کی طرف ہلکے ہاتھوں سے دس منٹ تک ناک کی مساج کریں اور ساتھ تصور کریں کہ آپ کی ناک پتلی اور لمبی ہوتی جا رہی ہے۔ اس عمل کی مدت چالیس دن ہے مگر اس دوران آئینہ ہرگز نہ دیکھیں۔ دوسرے مسئلہ کے حل کے لئے صبح و شام دس منٹ تک خالی پیٹ رسی کودیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔