Topics

عناب ۔چہرے پر دانے

عنابسوال: میری خالہ زاد بہن کے دانے نکل آئے تھے۔ جو پہلے گھٹنوں سے نیچے تھے لیکن اب بڑھ کر پورے پاؤں تک پھیل گئے ہیں۔ جو دانے صحیح ہو جاتے ہیں وہاں پر کالا نشان پڑ جاتا ہے۔ دو سال سے علاج ہو رہا ہے۔ گزارش ہے کہ کوئی ایسی دوا یا علاج بتا دیں کہ یہ نشان بھی غائب ہو جائیں اور دانے بھی نہ نکلیں۔

جواب: 9دانے عناب شام کو گرم پانی میں بھگو دیں اور ڈھک کر رکھ دیں۔ صبح نہار منہ عناب نچوڑ کر پھوک پھینک دیں اور پانی پی لیں۔ یہ عمل اکتیس دن تک کریں۔ کھٹاس، زیادہ مٹھاس، گوشت، انڈے اور سرخ مرچ سے 31دن تک مکمل پرہیز کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔