Topics

اعصابی مریض۔درد

سوال: مجھے بچپن میں کھیلتے ہوئے ایک چوٹ لگی تھی جس کا بعد میں علاج ہو گیا اور میں روبہ صحت ہوں لیکن کبھی کبھی مجھے اچانک اسی جگہ شدید درد اٹھتا ہے اور سارے گھر والے پریشان ہو جاتے ہیں۔ درد کی وجہ سے میری حالت ناقابل دید ہوتی ہے۔ ایکسرے رپورٹ کے مطابق کوئی گڑ بڑ نہیں ہے۔ لیکن پھر بھی اچانک درد شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف میری بلکہ پورے گھر والوں کی حالت خراب ہو جاتی ہے۔ بچپن میں والدین کے سخت رویے کے باعث میں اعصابی مریض ہوں۔ لہٰذا معمولی سی بات بھی میرے لئے بڑی حد تک پریشان کن ہو جاتی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ کوئی روحانی عمل بتا کر مجھے اس تکلیف سے نجات دلا دیں۔ آپ کے روحانی مشوروں سے لاکھوں افراد کے دکھوں کا مداوا ہوتا ہے۔ میں بھی آپ کے در سے مایوس نہیں لوٹوں گا۔

جواب: اعصابی نظام کی کمزوری اور بیماری میں والدین کے سخت برتاؤ سخت گیر ماحول اور گھریلو جھگڑوں کا بڑا دخل ہوتا ہے۔

والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنی اولاد کی تربیت میں غصہ اور سختی کی بجائے نرمی اور پیار سے کام لیں۔ آپ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ یَاحَیُّ یَا قَیُّوْم کا ورد کریں۔ اس سے آپ کا اعصابی نظام مضبوط اور مستحکم ہو جائے گا۔ جب بھی درد اٹھے ایک باراِزُلْزِلَتِ الْاَرْضِ زِلْزَالَھَا پڑھ کر درد کے مقام طور پر دم کریں۔

Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔