Topics
سوال: میری امی بلڈ پریشر کی مریض ہیں۔ ان کی عمر تقریباً45سال ہے۔ ایک سال پہلے غلط دوائیوں کے استعمال سے دماغ پر اثر ہوا، وہ بہت بیمار ہو گئیں۔ سی ایم ایچ سے بہت علاج کروا رہے ہیں لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ ہر وقت پریشان اور سوچتی رہتی ہیں۔ حالانکہ گھر میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ رات کو نیند کی گولیاں بھی کھاتی ہیں لیکن نیند نہیں آتی اور ہر بات برداشت سے باہر ہے۔ سارے گھر والے پریشان ہیں۔ تین دفعہ دماغ کو کرنٹ بھی لگ چکا ہے پھر بھی کچھ سمجھ میں نہیں آتا۔ مجبور ہو کر آپ کو لکھ رہے ہیں۔ امید ہے کہ آپ کوئی عمل یا حل بتا کر ہمیں مایوسی سے نجات دلائیں گے۔
جواب: کھانے کا سبز رنگ عرق گلاب میں گھول کر روشنائی بنالیں۔ مندرجہ ذیل نقش کاغذ پر لکھ کر فلیتہ(بتی) بنا لیں۔ اس بتی کو روئی میں لپیٹ کر اپنی امی کی چارپائی کے قریب جلائیں جب تک مرض سے نجات نہ ملے یہ علاج جاری رکھیں۔ فلیتہ چاہے روز بنائیں یا ایک ساتھ سارے بنا لیں۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔