Topics

میجر آپریشن

سوال: میری لڑکی جس کی عمر 13سال کلاس نہم کی طالبہ ہے۔ عرصہ دو سال سے اسے شرف عظام القضی SCOLIOSISکا عارضہ لاحق ہے۔ بخار ہوا تھا۔ بخار تو ہفتہ عشرہ میں اتر گیا لیکن شدید کمزوری کی حالت میں وزنی بستہ اٹھا کر سکول جاتی رہی اور دائیں کندھے پر بستہ کا وزن پڑنے سے ریڑھ کی ہڈی خم کھا گئی اور اب کیفیت یہ ہے کہ ریڑھ کی ہڈی بڑھ رہی ہے اور دوسرا تمام جسم سوکھ رہا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے بڑے آرتھوپیڈک سرجنوں کو دکھایا جا چکا ہے سب نے انکار کر دیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ اتنے میجر آپریشن کا انتظام امریکہ یا انگلینڈ میں ہو سکتا ہے۔ اتنے وسائل نہیں ہیں اس لئے بذریعہ عریضہ ہذا التماس خدمت ہے کہ اگر روحانی طریقہ علاج سے بچی کا جسم نارمل ہو سکے تو ذرہ نوازی فرمائی جائے۔

جواب: تین عدد سفید چینی کی بڑی پلیٹوں پر زعفران اور عرق گلاب سے 



لکھ کر صبح نہار منہ، عصر کے وقت اور رات کو سونے سے قبل نیلی شعاعوں کے 2,2اونس پانی سے دھو کر پی لیا کریں۔ علاج کی مدت 90روز ہے۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔