Topics

گرم جلیبی ۔ ذہنی صلاحیت میں اضافہ

سوال: چونکہ آپ بہت مصروف ہیں لہٰذا مختصراً اپنی مشکلات پیش کرتا ہوں۔ میں نے حال ہی میں M.B.B.Sپاس کیاہے۔ 

مزید اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں مگر میرے ساتھ مندرجہ ذیل مشکلات درپیش ہیں:

جو کچھ پڑھتا ہوں وہ بہت مشکل سے سمجھ میں آتا ہے اور بالکل یاد نہیں رہتا۔ ایک ایک لفظ کو کئی کئی بار پڑھنا پڑتا ہے۔ سر میں بوجھ پڑتا ہے اور درد شروع ہو جاتا ہے۔ میرے ساتھی اتنے ہی وقت میں ایک CHAPTERپڑھ اور یاد کر لیتے ہیں جتنی دیر میں، میں اسے سمجھ نہیں سکتا۔ آخر کیا وجہ ہے۔ میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ شاید میری ذہنی صلاحیت میرے ساتھیوں کے مقابلے میں بہت کم ہے اور یہ کہ اس بنیاد پر میں آگے بالکل نہیں پڑھ سکتا۔ لہٰذا آپ سے گزارش ہے کہ اگر اس کا کوئی حل ہے تو مجھے بتائیں۔ موجودہ ذہنی صلاحیت کو کس طرح بہت زیادہ بڑھایا جا سکتا ہے۔

جواب: سب کاموں سے فارغ ہونے کے بعد رات کو سونے سے پہلے 300بار یا علیم پڑھ کر آنکھیں بند کر کے نیلی روشنی کا مراقبہ کریں۔ یعنی بند آنکھوں سے یہ تصور کریں کہ میرے اوپر آسمان سے نیلی روشنی کی بارش برس رہی ہے۔ یہ عمل نوے دن تک روزانہ بلاناغہ دس منٹ تک کریں۔

شام کے وقت عصر اور مغرب کے درمیان آدھا پاؤ گرم گرم جلیبی کھائیں۔ چالیس دن تک پڑھنے سے پہلے آدھا گلاس پانی پی لیا کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔