Topics

ہائی بلڈ پریشر

سوال: آپ کی تحریر سے ہزاروں پریشان حال اپنی بیماری کا علاج کرواتے ہیں اور کوئی شخص آپ کی محبت و شفقت سے محروم نہیں لوٹا۔ آج میں اپنا مسئلہ لے کر حاضر ہوا ہوں۔ امید ہے آپ مدد کریں گے۔

عرض یہ ہے کہ میری عمر 54سال ہے۔ مجھے کافی عرصہ سے ہائی بلڈ پریشر کی بیماری ہے۔ کافی علاج کیا، ڈاکٹروں اور حکیموں سے ملا لیکن دائمی فائدہ نہیں ہوا۔ از راہ کرم کوئی ایسا وظیفہ یا عمل بتا دیں جس سے میری یہ بیماری ختم ہو جائے۔

جواب: میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو اس بیماری سے نجات دے عمل حاضر ہے۔ زعفران اور عرق گلاب سے بلور کی پلیٹ پر یا مٹی کی کوری رکابی پر گیارہ مرتبہ یا حی لکھ کر صبح، شام، رات پانی سے دھو کر پئیں۔ ذہنی الجھن اور اعصابی کمزوری جیسی بیماری دور ہو گی اور جب بھی پانی پئیں یَا حَیُّ قَبْلَ کُلِّ شَئِی یَا حَیُّ بَعْدَ کُلِّ شَئِی تین مرتبہ پڑھ کر دم کر لیا کریں۔

انشاء اللہ چالیس دن کے اس عمل سے اللہ آپ کو صحت یابی دے گا۔ ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔