Topics

خوشی بیماریوں کا علاج۔کمزورلاغر جسم

سوال: میں جسمانی طور پر بہت کمزور اور لاغر ہوں۔ میرے جسم کی تمام ہڈیاں ابھری ہوئی ہیں اور کھال سمٹ کر رہ گئی ہے۔ مجھ سے وزن بھی نہیں اٹھتا اور بہت جلد تھک جاتی ہوں۔ ہڈیوں میں درد بھی رہتا ہے۔ چہرے کی رنگت دن بدن جلتی رہتی ہے۔ پہلے مجھے ہر وقت چھینک اور بند نزلے کی شکایت رہتی تھی۔ نزلہ تو ختم ہو گیا لیکن اب شام ہوتے ہی سر میں درد رہنے لگا ہے۔ سر کے بال تیزی سے جھڑ رہے ہیں۔ بالوں کی رنگت گہری بھوری ہو گئی ہے۔ اور ان کی چمک بھی ختم ہو گئی ہے۔ طبیعت میں بہت چڑچڑا پن آ گیا ہے۔ دل بہت افسردہ اور غمگین رہتا ہے۔ کوئی چیز دل کو نہیں بھاتی۔ ہر وقت ماضی میں کھوئی رہتی ہوں۔ سوچنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ کبھی نماز پڑھتی ہوں اور کبھی بالکل فارغ ہو جاتی ہوں۔ حافظہ بھی کمزور ہو گیا ہے۔

جواب: اللہ کا نام لے کر آپ ہر طرف سے ذہن ہٹا کر قبض کا علاج کریں۔ جو آپ کو بہت پرانا ہے۔ انشاء اللہ طبیعت بحال ہو جائے گی۔ خوش رہا کریں اور خوش رہنے والے بندے بہت کم ہیں۔ خوشی بجائے خود بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔