Topics

خوبصورت

سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا رنگ بہت زیادہ سانولا ہے۔ کشش بالکل نہیں ہے۔ ہونٹ کالے اور موٹے ہو گئے ہیں۔ سردی ہو یا گرمی ہر وقت پھٹے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بہت پریشانی ہوتی ہے۔ رشتہ دار لڑکیاں بہت گوری اور خوبصورت ہیں۔ گھر میں ہر وقت کسی نہ کسی خوبصورتی کی تعریف ہوتی رہتی ہے۔ میں کسی کے گھر یا کسی تقریب میں نہیں جاتی کیونکہ ہر کوئی گوری اور خوبصورت لڑکی کو پسند کرتا ہے۔ نہ معلوم میرا اس دنیا میں کیا بنے گا۔

میں حوروں سے ملاقات کا عمل کرنا چاہتی ہوں ۔ للہ مجھے اس عمل کی اجازت دے دیں۔

جواب: صبح فجر کی اذان کے فوراً بعد ایک سو بار درود شریف پڑھ کر آنکھیں بند کر کے مراقبہ کریں ، مراقبہ میں تصور کریں کہ ’’میں جنت میں ہوں‘‘ اور وہاں حوریں چل پھر رہی ہیں۔ ہر جمعرات کو پانچ روپے صدقہ کر دیا کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔