Topics

گلٹیاں

سوال: میرے سینے پر پستانوں کے مقام پر گلٹیاں ہیں اور پستان اس طرح پھولے رہتے ہیں۔ جیسے ان میں ہوا بھری ہوئی ہو۔ یہ گلٹیاں تقریباً دو سال سے ہیں۔ بائیں پستان کی گلٹی تو چھوٹی ہے مگر دائیں پستان کی کافی بڑی ہو گئی ہے اور دو تین ماہ سے ان میں درد بھی ہونے لگا ہے۔ خواجہ صاحب! بہت عذاب میں مبتلا ہوں۔ مجھے ڈاکٹر کو اس بیماری کا بتاتے ہوئے شرم آتی ہے۔ خدارا آپ مجھے اس مرض سے نجات دلایئے۔

جواب: گیرو عمدہ قسم اول 60گرام خرید کر میدہ کی طرح باریک پیس کر رکھ لیں۔ اتنے ہی وزن چینی الگ پیس کر دونوں کو ملا کر رکھ لیں۔ روزانہ ایک گرام صبح نہار منہ، ایک گرام شام چھ بجے پانی سے کھائیں۔ احتیاط رہے کہ مقدار ہرگز بڑھنے نہ پائے۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔