Topics

آنکھوں کا نور

سوال: عرض ہے کہ میرا لڑکا آنکھ کے نور سے محروم ہو گیا ہے۔ آپ سے روحانی علاج سے فائدہ کے لئے رجوع کر رہا ہوں۔ تقریباً چالیس روز پہلے صبح کو جب نیند سے اٹھا تو کہنے لگا کہ میں آج دائیں آنکھ سے دیکھ نہیں سکتا۔ 5دن بعد سکھر میں ڈاکٹر کو دکھایا۔ وہاں موجود ڈاکٹروں نے بھی معائنہ کیا اور مشین پر آنکھوں کو چیک کیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ خون کی نالی بند ہو گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے 20دن کے لئے گولیاں دیں۔ لیکن فائدہ نہ ہوا تو میں نے ٹنڈو باگو میں آنکھوں کے ہسپتال میں دکھایا۔ جہاں آنکھوں کا فوٹو لیا اور دونوں آنکھوں کا پانی نکال کر کراچی روانہ کیا۔ رپورٹ میں ڈاکٹر نے کہا ہماری سمجھ میں مرض نہیں آیا۔ ناامید ہو کر آپ سے رجوع کر رہے ہیں۔

جواب: دو کلو پیلی سرسوں لے کر اس کے اوپر تین رات میں تین ہزار مرتبہبِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ اَلْحَقُّ اَلنُّوْرُ پڑھ کر دم کریں اور اس دم شدہ پیلی سرسوں کا تیل اپنے سامنے نکلوائیں۔ تیل نکالنے والے سے کہہ دیں کہ تیل نکالتے وقت چونے کے پانی کا چھینٹا نہ دے۔ اس تیل کا معروف طریقہ سے کاجل بنا لیں۔ کاجل بنانے کا طریقہ گھر میں بڑی بوڑھیوں سے معلوم کریں۔ یہ کاجل چاندی کی قدرے موٹی سلائی سے آنکھوں میں صبح شام لگائیں۔

میری دعا ہے کہ اللہ آنکھوں کا نور واپس کر دے انشاء اللہ شفا ہو گی۔ ہر ماہ روحانی مشن کی ترقی کے لئے ایک عدد روحانی ڈائجسٹ اخبار فروش سے خرید کر تقسیم کر دیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔