Topics

سورہ فلق۔ہر وقت بیمار

سوال: خواجہ صاحب! میرے دو بیٹے اور پانچ بیٹیاں ہیں جب میں نے اپنے بڑے بیٹے کی شادی کی تو حالت بہتر تھے۔ لیکن شادی کے چھ ماہ بعد اچانک میری بڑی بیٹی کی طبیعت خراب ہو گئی۔ میرے شوہر بھی بہت بیمار رہتے ہیں۔ ایک بیماری دور نہیں ہوتی کہ دوسری بیماری شروع ہو جاتی ہے۔ میرے گھر میں ایک بیٹا اور ایک شوہر کمانے والے ہیں۔ لیکن آمدنی پوری نہیں پڑتی۔ چھوٹے بیٹے کو کھانا کھاتے ہی الٹی ہو جاتی ہے۔ ڈاکٹروں کو دکھایا تھا وہ کہتے ہیں کہ کوئی بیماری نہیں ہے۔ براہ کرم کوئی روحانی علاج تجویز فرما دیں۔

جواب: گھر میں روزانہ عصر اور مغرب کے درمیان لوبان جلائیں۔ اور لوبان کی دھونی سارے گھر میں دیں۔ غذاؤں میں غلط قسم کی چکنائی اور بازار کا پسا ہوا نمک استعمال نہ کریں۔ صبح شام رات ایک ایک بار سورہ فلق پڑھ کر پانی پر دم کر کے خود بھی پئیں۔ اپنے شوہر اور بچوں کو بھی پلائیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔