Topics

ہزاروں دکھ

سوال: کچھ عرصہ پہلے ہمارے گھر میں جھگڑے شروع ہوئے۔ شروع شروع میں میرے شوہر اپنے بھائی بہنوں سے لڑتے تھے اور بعد میں مجھ سے لڑنا شروع کر دیا۔ گھر کی حالت بہت خراب ہو گئی تھی۔ میرے بھائی بہنوں نے بھی میرے شوہر سے لڑنا شروع کر دیا۔ جس کی وجہ سے میری گھریلو زندگی تباہ ہو کر رہ گئی۔ شوہر کا دماغ چڑچڑا ہو گیا۔ باتوں باتوں پر لڑائی کرتا ہے۔ کبھی وہ جن بھوت اور جادو کی باتیں کرتا ہے۔ گھر میں ایک عجیب خوف و ہراس کی حالت پیدا ہو گئی ہے۔ زندگی میں لطف نہیں اپنے آپ کو لاش محسوس کرتی ہوں۔ بابا جی! آپ کی وجہ سے ہزاروں دکھوں کا علاج ہوتا ہے میں بھی آپ کی بیٹی آپ کے در پر حاضر ہوئی ہوں۔ امید ہے کہ مایوس نہیں کریں گے۔ 

جواب: ہر وقت یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ شوہر کو جب بھی پانی پلائیں۔ ایک بار یا ودود پڑھ کر پلائیں۔ ایک پاؤ لوبان لے کر موٹا موٹا پیس لیں اور اس کے اوپر 100مرتبہ سورہ فلق پڑھ لیں۔ یہ لوبان عصر اور مغرب کے درمیان چالیس دن تک جلائیں۔ انشاء اللہ آپ کو اس مشکل سے نجات مل جائے گی۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔