Topics

سونف۔ نظر کی کمزوری

سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری نظر بہت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔ مجھے دور کی نظر کا نمبر 5کا چشمہ لگا ہوا ہے۔ لیکن اس سے بھی بہت کم نظر آنے لگا ہے اور کمزوری بڑھتی جا رہی ہے۔ خواجہ صاحب! آپ سے التماس ہے کہ آپ مجھے کوئی اچھا سا علاج بتا دیں جس سے میری نظر جلد سے جلد ٹھیک ہو جائے کیونکہ اگر یہی سلسلہ رہا تو میری نظر مزید کمزور ہو سکتی ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ علاج ذرا مناسب ہو یعنی اس میں پیسے ذرا مناسب لگیں۔ کیونکہ میں زیادہ مہنگا علاج نہیں کر سکتا۔ میری اتنی سکت نہیں اور نہ ہی میرا کوئی ذریعہ آمدن ہے۔ براہ مہربانی میرے خط کا جواب جلد ہی دیجئے گا۔

جواب: صبح، دوپہر، شام، رات، سونف منہ میں ڈال کر خوب اچھی طرح چبائیں۔ اور عرق چوس کر پھوک تھوک دیں۔ یہ علاج کئی ماہ تک کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔