Topics

ریڈیو۔ٹی وی

سوال: میرا بچہ نہایت ہی سیدھا سادہ بھولا بھالا تھا۔ ہم نے اس کو پڑھائی کے لئے کسی دوسرے شہر میں دوسرے لڑکوں(ہندو اور پنجابی) کے ساتھ ایک کرایہ کے مکان میں پڑھنے کے لئے تقریباً ایک سال رکھا۔ اسی اثناء میں گھر بھی آتا جاتا رہا مگر یہ بچہ جب ہی سے نہ گھر میں کوئی کام کرتا اور نہ پڑھائی دل لگا کر کرتا ہے حالانکہ وہ محنتی اور ذہین ہے۔ سارا دن ریڈیو اور ٹیپ لگا کر گانے سنتا رہتا ہے اور شام کو ٹی وی دیکھتارہتا ہے۔ نہ نمازاور نہ ہی قرآن پڑھتا ہے۔ کوئی بھی بات اس کے بھلے کی کرو یہ الٹی سمجھ لیتا ہے۔

جواب: آدھی رات گزرنے کے بعد سورہ البروج ایک بار پڑھیں۔ جب اس میں آیت بَلْ ھُوَ قُرْآنُٗ مَّجِیْدُٗ فِیْ لُّوْحٍ مَحْفُوْظُ آئے اسے 100بار پڑھیں اور بیٹے کا تصور کر کے دم کریں۔ یہ عمل چالیس روز تک کریں۔ ہر ہفتہ پیر کے روز سوا پانچ روپے خیرات کیا کریں۔ صبح نہار منہ ایک ایک بار یا ودود پڑھ کر پانی یا چائے پر دم کر کے پلائیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔