Topics
سوال: میں گذشتہ چار سال سے قبض کا شکار ہوں۔ کافی قبض کشا غذائیں منفقیٰ، انجیر اور سبزیاں اور دوائیں استعمال کیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔ مردانہ کمزوری کا بھی شکار رہتا ہوں۔ میری ذہنی کارکردگی اور یادداشت بھی کمزور ہے۔ خود اعتمادی میں کمی آ گئی ہے۔ آپ میرے لئے رنگ و روشنی سے علاج کے طرز پر موثر علاج تجویز کریں۔
جواب: آپ دونوں وقت کھانے سے پہلے نارنجی شعاعوں کا پانی ایک ایک اونس ناشتے کے بعد اور شام 5بجے نیلی شعاعوں کا پانی دو دو اونس اور دونوں وقت کھانے کے بعد سرخ شعاعوں کا پانی ایک ایک اونس پئیں۔ پانی تیار کرنے کا طریقہ کئی بار ڈائجسٹ اور اخبار میں بھی شائع ہوچکا ہے۔ زیادہ تفصیل کتاب رنگ و روشنی سے علاج کے صفحہ 44صفحہ 50پر درج ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔