Spiritual Healing

ہڈی بڑھ گئی

سوال: میری ناک اکثر بند رہتی ہے اور سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے۔ ڈاکٹری معائنہ کے بعد پتہ چلا کہ ناک کی ہڈی بڑھ گئی ہے اور آپریشن کرانا ہو گا۔ میں قطعی آپریشن کرانا نہیں چاہتا۔ آپ کے مشورہ کا منتظر ہوں۔ کوئی علاج تجویز کر دیں۔

جواب: نیم گرم پانی میں نمک ملا کر صبح اور شام کئی بار ناک میں پانی چڑھائیں۔ پانی چڑھانے کا یہ عمل اس طرح کریں کہ جس طرح وضو کرتے وقت ناک میں پانی دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ روزانہ دو وقت زرد شعاعوں کے تیل کی ناک کے بیرونی حصہ پر انگوٹھے اور انگشت شہادت سے دائروں میں ہلکے ہاتھ سے مالش کریں۔ دو تین ماہ کے اس علاج سے آپ کے ناک کی بڑھی ہوئی ہڈی معمول پر آ جائے گی۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔