Spiritual Healing

گوشت پوست کے کمپیوٹر۔دماغ پر دباؤ

سوال: میں ایک انتہائی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوں۔ دماغ پر ہر وقت دباؤ رہتا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے پیشانی پر کوئی چیز آ کر بیٹھ گئی ہو۔ ڈاکٹروں کے علاج سے مرض مزید بڑھ گیا ہے۔ اس کے بعد بزرگوں سے تعویذات لے کر استعمال کرنا شروع کئے مگر بیماری اور بڑھ گئی۔ اس زبردست ذہنی دباؤ نے میری نیند تباہ کر دی ہے۔ نہ میں سو سکتا ہوں اور نہ ہی میں کوئی چیز کھا پی سکتا ہوں۔ 

میری بیماری سے گھر کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو نوکری بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ کیونکہ میں گوشت پوست کا بنا ہوا انسان ہوں، کمپیوٹر نہیں ہوں۔ 

جواب:9x12شیشے کے اوپر نیلا رنگ پینٹ کرا کے وقفہ وقفہ سے دیکھا کریں۔ اور عمدہ قسم کی کھجوریں دونوں وقت کھانے کے بعد کھائیں۔ جس قدر کھا سکیں۔ چالیس روز یہ علاج کرنے کے بعد حالات سے دوبارہ مطلع کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔