Spiritual Healing

گانا ۔ ذہنی انتشار


سوال: میں اپنے دو تین مسئلے لکھ کر بھیج رہی ہوں۔ میرا ایک مسئلہ یہ ہے کہ مجھے نماز پڑھتے ہوئے اور عام دنیاوی کام کرتے ہوئے اکثر نیلے رنگ کے ستارے نظر آتے ہیں۔ خاص طور پر مغرب کی نماز پڑھتے ہوئے تو چھوٹے بڑے بہت سے ستارے نظر آتے ہیں اور جب کبھی میں آنکھ بند کرتی ہوں تو بھی ایک ستارہ نمودار ہو کر غائب ہو جاتا ہے۔ اکثر آنکھ بند کرنے پر مجھے محسوس ہوتا ہے جیسے مختلف مناظر نظر آرہے ہیں لیکن یہ مناظر صحیح طرح سمجھ میں نہیں آتے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے بتائیں کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔ اگر یہ کوئی صلاحیت ہے تو اس صلاحیت کو ابھارنا چاہتی ہوں۔

رمضان المبارک سے پہلے میں نے تقریباً دو یا ڈیڑھ مہینے تک نیلی روشنی کا تصور کیا تھا اس عمل کے دوران میں نے محسوس کیا کہ میرے دل میں جو خواہش ابھرتی تھی وہ پوری ہو جاتی تھی مثلاً ایک دوپہر کو میں ظہر کی نماز میں نفل پڑھ رہی تھی کہ اچانک یہ خواہش ابھری کہ کاش! آج فلاں گانا ریڈیو پر آ جائے۔ نماز کے بعد جب میں نے پروگرام سننے کے لئے ریڈیو کھولا تو اس پروگرام میں پہلا گانا وہ آیا جس کی خواہش میرے دل میں ابھری تھی۔ اس کے علاوہ بھی کئی باتیں پوری ہوتی رہی ہیں۔

جواب: نیلی روشنی کا مراقبہ کرنے کی آپ کو اجازت ہے۔ مراقبہ تہجد کی نوافل ادا کر کے کریں اور چلتے پھرتے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ ہر جمعرات کو دو روپے خیرات کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔