Spiritual Healing

وہی درویش

سوال: رمضان شریف میں کچھ کپڑے اور دوسری چیزیں مسجد میں دینے کے لئے گھر سے نکلی۔ ابھی کچھ فاصلہ طے کیا تھا کہ مسجد کے زینہ پر سے ایک آدمی اترتا نظر آیا۔ اس کی گود میں دو سال کا بچہ بھی تھا۔ میرے مسجد کے پاس پہنچتے ہی وہ دروازہ سے باہر نکلا اور مجھ پر نظر پڑتے ہی الٹے پیروں واپس اندر دوڑ گیا۔ میں نے اسے پہچان لیا کہ یہ وہی غصے والا درویش ہے جس نے مجھے پہلے بھی تنگ کیا تھا۔ اس درویش کی زیارت کے بعد گھر میں بہت پریشانیاں ہو گئی ہیں۔ خدا کے نام پر میری مدد کریں۔

جواب: ایک ماہ تک نمک چھوڑ دیں۔ دو ماہ تک صبح، دوپہر اور رات ایک ایک چمچہ شہد کھائیں اور اس درویش کا خیال آتے ہی تین بار لَاحَوْلُ پڑھ دیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔