Spiritual Healing
سوال: میرے بھائی کی عمر ستائیس سال ہے آج کل کے خراب ماحول اور طرح طرح کی برائیوں کا شکار ہے۔ ہمارے تمام بھائی بہنوں اور والدین کی امید کا سہارا تھا۔ جانے کس کی نظر لگی۔ میٹرک کے بعد مشکل سے پرائیویٹ انٹر پاس کیا۔ نوکری کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ بری محفل اور ناپسندیدہ لوگوں کی محفل میں اٹھتا بیٹھتا ہے۔ نشہ کی بھی عادت پڑ گئی ہے۔ والدین اس کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔ آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ کوئی ایسا عمل بتا دیں جس سے ہمارا بھائی راہ راست پر آ جائے اور والدین نیز بھائی بہنوں کو سکون مل جائے۔ ہمارے بھائی کے اوپر کوئی نصیحت اثر نہیں کرتی۔
جواب: میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نوجوان نسل کو برائیوں سے محفوظ رکھے۔ آپ کا بھائی جب رات کو گہری نیند سو جائے تو اس کے سرہانے کھڑے ہو کر یہ آیت اتنی بلند آواز سے پڑھیں کہ اس کی نیند خراب نہ ہو۔ یَااَیُّھَاالَّذِیْنَ اٰمَنُوْ اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیَسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْسُٗ مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْ ہُ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ۔ انشاء اللہ چالیس دن کے اس عمل سے آپ کا بھائی راہ راست پر آ جائے گا۔ آیت کا ورد کوئی بھی کر سکتا ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔