Spiritual Healing
سوال: عرض یہ ہے کہ میرے لڑکے شعیب حسن کی طبیعت خراب ہے۔ اچانک کمزوری شروع ہو گئی حالانکہ اچھا خاصہ تھا۔ میرا دل بہت پریشان ہے۔ خدا سے دعا کیجئے کہ اللہ اسے صحت دے اور زندگی دے۔ مجھے خواب بھی کچھ عجیب سے نظر آ رہے ہیں۔ میں نے یہ بھی دیکھا کہ قرآن شریف کھولے بیٹھی ہوں اور اس کے لئے اگر آپ چاہیں تو آیت کریمہ کا ختم کرا دیں اور دعا کریں کہ محمد حسن خاں کا بیٹا شکیل جلد از جلد ٹھیک ہو جائے۔ عظیمی صاحب! میں بڑی دکھیا ہوں۔ اس کا باپ بھی سر پر نہیں ہے۔ یہ بیٹا میری امیدوں کا چراغ ہے۔
جواب: میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے لخت جگر کو صحت عطا کرے۔ آپ حسب استطاعت صدقہ کر دیجئے۔ اللہ تعالیٰ فضل کریں گے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔