Spiritual Healing

منت کا پورا کرنا ضروری ہے

سوال: عرض ہے کہ ہم دونوں بہنوں نے جنگ کے دوران یہ نیت کی تھی کہ اللہ پاک جنگ بند ہو جائے تو ہم دونوں بہنیں دس دس روزے رکھیں گی۔ تیسرے دن جنگ بند ہو گئی لیکن چوتھے دن ہم دونوں کا انفلوائنزا بخار ہو گیا۔ اس سے اتنی کمزور ہو گئیں کہ ہم سے روزے نہیں رکھے گئے۔ آپ قرآن و سنت کی روشنی میں بتائیں کہ ان روزوں کا کوئی بدل ہو سکتا ہے۔

جواب: کسی قسم کی منت اگر انسان بر وقت ادا نہ کر سکے تو جب حالات ٹھیک ہوں اس وقت ادا کریں۔ اب آپ چونکہ بیمار ہو گئیں ہیں۔ جب اللہ تعالیٰ آپ کو شفا عطا کریں اور آپ کی طبیعت ٹھیک ہو جائے تو پھر روزے رکھیں اور اپنی منت ادا کر دیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔