Spiritual Healing

قلندر بابا اولیاءؒ کی 27ویں

سوال: گھر میں عرصہ 2سال سے بڑی پریشانی ہے۔ میرے میاں جو بھی کاروبار کرتے ہیں اس میں برکت نہیں ہوتی۔ اب حالت یہ ہے کہ اکثر اوقات گھر میں کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا۔ میں بھی قلندر بابا اولیاءؒ سے محبت کرتی ہوں۔ میرے مسئلہ کا حل بتائیں۔

جواب: چلتے پھرتے کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ چار ماہ تک انگریزی مہینے کی ہر 27ویں کو حضور قلندر بابا اولیاءؒ کی فاتحہ کرائیں۔ حسب استطاعت جو بھی پکائیں۔ سورۃ فاتحہ اور چاروں قل پڑھ کر ایصال ثواب کر دیں۔ انشاء اللہ پریشانیوں، غیر محفوظ حالات اور بیماریوں سے نجات مل جائے گی۔ گھر میں فضا پر سکون ہو جائے گی۔ اس عمل سے رزق میں برکت اور آپس میں محبت و اخوت میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ و سلم کا فرمان ہے، اللہ کے بندے ایسے ہوتے ہیں کہ اللہ ان کی وجہ سے بارش برساتا ہے اور زمین میں کھیتی اگتی ہے۔ قلندر بابا اولیاءؒ انہی بزرگوں میں سے ایک بزرگ ہیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔