Spiritual Healing
سوال: ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میری جنس تبدیل ہو رہی ہے کیونکہ جب میں پیشاب کرتا ہوں تو نفس کی جلد جڑ سے غائب ہو جاتی ہے اور مثانہ بھی آہستہ آہستہ غائب ہو جاتا ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ اس کا حل جلد لکھ دیں تا کہ میری جنس تبدیل نہ ہو اور میری عزت رہ جائے۔
جواب: روزانہ رات کے وقت ایک سو ایک بار اَلرِّجَالُ قَوَّامُوْنَ عَلیٰ النِّسَاء پڑھ کر گھونٹ پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ اور ساتھ ہی ساتھ اپنے اوپر دم کر دیا کریں۔ اس روحانی علاج کے علاوہ روزانہ سوتے وقت 21عدد چلغوزے کھا کر سویا کریں۔ علاج کی مدت کم سے کم چالیس اور زیادہ سے زیادہ نوے دن ہے۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔