Spiritual Healing
سوال: محمد اسلم خان غازی قلندری، شاہین، ایک بیٹی رقیہ، نزہب حسن، جمال، صباخان قادری، افتخار حسین، ثمینہ ارشد، علاؤالدین خان، وحیدہ، فاطمہ کوثر، یاسمین، وحیدہ اقبال، شہناز صادق، حنا،م۔طاہر اختر حسین شاہ، الطاف حسین،م۔ض، محمد ابراہیم طاہر، ریاض الدین، نصرت غلام رسول، محمد نوید صدیق انیلا گڈی، اسماء فرحین، شاکر علی، حافظ عصمت اللہ انصاری، شمع جبیں، جمال شاہ، شمسہ کنول، ک۔ن شاہدہ خلق، اسماء، فوزیہ غزل، سلطانہ بانو، عاصمہ محمد اسحاق، ثمینہ صدیق، ظہیرالدین محمد بابر، نزہت الٰہ آبادی، نوشین ناز، فرید احمد، اسلم احمد آرائیں، رابیل خان، شائستہ سمیع، ہما ناز، کریم، ناہید، راؤ ریاض احمد، کالا شاہ کاکو، شاہدہ بتول، حافظ عبدالطیف، زبیر محمد، محمد شفیع کھوکھر، احمد، سیدہ مریم سلطانہ، آسیہ، رفیعہ، عظمیٰ صادق، ثمینہ ارشد، زینت خاتون، ریاض حسین، نعیم الدین خان، فرحت افزا، محمد حفیظ، نفیسہ پروین، صفیہ قدرت، اے شہزاد، یاسمین شاہدہ، حسن آراء، نوید علی، شہناز صادق، نگہت پروین۔
جواب: آپ سب حضرات و خواتین فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے سے پہلے اول و آخر 21, 21مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41مرتبہ سورہ فاتحہ اس طرح پڑھیں کہ ہر دفعہ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرہ پر پھیریں۔ رخ شمال کی سمت ہو۔ چلتے پھرتے کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔ ہر جمعرات کو سوا پانچ روپے خیرات کریں۔ بازار کے کھانے نہ کھائیں۔ انشاء اللہ جسمانی اور روحانی مسائل سے نجات مل جائے گی۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔