Spiritual Healing

الٹی تصویر۔ شوہر ظلم کرتا ہے


سوال: میں خدا اور رسولﷺ کو حاضر ناظر جان کر سچ لکھ رہی ہوں۔ میرا شوہر مجھے ہر طرح سے دکھ دیتا ہے، منہ سے بولنے بھی نہیں دیتا۔ اچھی بات پر بھی گالیاں بکتا ہے۔ کسی سے آنکھ اونچی کر کے بات نہیں کرنے دیتا۔ اولاد سے بھی ایسا سلوک کرتا ہے جیسے سوتیلے بچے ہوتے ہیں۔ اڑوس پڑوس میں بھی کسی سے تعلقات نہیں رکھنے دیتا۔ ماں کے گھر کا دروازہ بھی میرے لئے کھلنے نہیں دیتا۔ میری کسی معاملے میں طرف داری کے لئے گونگا بنا رہتا ہے۔ آٹھ سال سے اسی طرح گاڑی چل رہی ہے۔ بچے اور میں عاجز آ چکی ہوں۔ خدا کے لئے کوئی ایسا عمل یا علاج بتلائیں کہ یہ شخص بدل جائے۔ مجھے قید میں سمجھ کر آزادی دلائیں۔

جواب: آپ اپنے شوہر کا10x12انچ کا ایک فوٹو بنوالیں اور اسے فریم کروا لیں۔ اس فوٹو کو الٹا کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں محفوظ رہے۔ الٹا سے مراد یہ ہے کہ سر نیچے اور دھڑ اوپر ہو۔ آپ کے شوہر یا کوئی اور تصویر کو سیدھا کر دیں تو کوئی حرج نہیں آپ پھر الٹا دیں۔ جب تک آپ کے شوہر کا رویہ آپ سے درست نہ ہو جائے فوٹو اسی طرح رکھیں اور پانی، چائے اور کھانے پر ایک بار یَاوَدُوْدُ پڑھ کر دم کر دیں۔

نوٹ: خصوصی اجازت کے بغیر کوئی صاحب یا صاحبہ یہ عمل نہ کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔