Spiritual Healing

اذان۔ کمزور دماغ

سوال: عرض یہ ہے کہ میری بیوی کو پانچ سال سے کوئی کان میں اذانیں دیتا ہے جس کی وجہ سے وہ کبھی کبھی کم سنتی ہے اور کبھی بہت تیز سنتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دماغ کمزور ہو گیا ہے۔ مہربانی کر کے آپ کوئی ترکیب بتائیں چاہے وہ دعا ہو یا دوا۔ڈاکٹروں سے بھی بہت علاج کروایا ہے مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

جواب: قرص مقوی دماغ ایک ایک عدد، خمیرہ گاؤ زبان عنبری کے ہمراہ صبح شام کھلائیں اور رات کو جوشاندہ پلائیں۔ ایک ماہ تک یہ علاج کریں۔ اللہ کے فضل سے کانوں سے آوازیں آنا بند ہو جائیں گی۔ صبح نماز فجر کے بعد 100مرتبہ یَاسَمِیْعُ الْبَصِیْرَ پڑھ کر دونوں کانوں میں انگلی پر دم کر کے پھیر لیا کریں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔