Spiritual Healing

ٹی بی

سوال: میرے والد کو عرصہ 6سال سے سانس کی بیماری ہے۔ ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے کہا کہ میرے والد کو ٹی بی ہے۔ ان کا تین مہینے علاج کروایا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس طرح ہر ڈاکٹر سے تین یا چار کورس کرائے۔ خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا۔ اب جس ڈاکٹر سے علاج کروا رہے ہیں اس نے بتایا ہے کہ آپ کو ٹی بی نہیں ہے آپ میں حد سے زیادہ علاج کرانے سے تکلیفیں پیدا ہو گئی ہیں۔ آپ کے پھیپھڑوں کے والوز بند ہو گئے ہیں۔

حالت یہ ہے کہ کوئی بھی چیز کھائیں تکلیف نہیں ہوتی لیکن اگر دو قدم چلیں تو سانس پھول جاتا ہے پھر ایک گھنٹہ بیٹھے رہیں تو سانس ٹھیک ہوتی ہے۔ آپ اس بیماری کے لئے کوئی وظیفہ بتائیں۔

جواب: جب بھی پانی یا کوئی مشروب پئیں، تین مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِoآلرٰتِلْکَ اٰیٰاتُ اَلکِتَابِ الْمُبِیْنِ۔ (سورہ یوسف کی پہلی آیت) پڑھ کر دم کر لیا کریں۔ مستقل دوائیں کھانے سے معدہ اور آنتوں کا فعل خراب ہو جاتا ہے۔ اس کو ٹھیک کرنے کے لئے یونانی علاج مفید رہے گا۔ ڈاکٹری علاج سے مرض تو ختم ہو گیا ہے اس کی باقیات یونانی علاج سے ٹھیک ہو جائیں گی۔ کوئی تشویشناک بات نہیں ہے۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔