Spiritual Healing

قبل از وقت ولادت

سوال: میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو عمر دراز اور صحت کاملہ دے۔ آپ جس طرح دکھی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں اس کی مثال موجودہ حالات میں کہیں نہیں ملتی۔ میں بھی آج اپنا ایک ذاتی مسئلہ لے کر حاضر ہوئی ہوں امید ہے مایوس نہیں کریں گے۔ 

مسئلہ یہ ہے کہ میری شادی کو تقریباً پانچ سال ہو گئے ہیں۔ خوشحال اور اچھی زندگی گزار رہی ہوں۔ ایک بیٹا بھی اللہ نے دیا ہے۔ 

اس کے بعد کئی دفعہ ماں بننے کے روشن امکانات پیدا ہوئے لیکن اللہ کو منظور نہیں ہوا۔ ایک دفعہ ایک بیٹی جس کی ولادت سات ماہ ہوئی اور ایک ہفتہ بعد انتقال کر گئی۔ پھر اس کے بعد ایک بیٹا آٹھ ماہ میں ہوا۔ وہ طبعی لحاظ سے بہت کمزور ہے۔ جس کو دیکھ کر ہر وقت پریشان ہوتی ہوں۔ کوئی عمل بتا دیں تا کہ میرا کمزور بچہ صحت مند ہو جائے اور بعد میں دوسری اولاد اپنی مقررہ معیاد کے بعد ولادت پائیں۔

جواب: آپ اپنے نومولود بچے کو ایک چمچہ شہد پر یا دودھ پڑھ کر کھلا دیا کریں۔ 21دن کے اس عمل سے آپ کا بچہ صحت مند ہوجائے گا۔ وہ تمام خواتین جو اس بیماری کا شکار ہیں ان سب کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران حمل پیٹ پر ہاتھ رکھ کر یا مبدی پڑھیں۔ عمل کی مدت مسلسل دو ماہ ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حمل ساقط نہیں ہو گا اور بچوں کی ولادت بروقت عمل میں آئے گی۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔