Spiritual Healing

عورت کی خوبصورتی ۔بال گرتے ہیں

سوال: بڑی امید کے ساتھ خط لکھ رہی ہوں کہ آپ نے جہاں اتنے سارے لوگوں کے مسئلے حل کئے ہیں یقیناً میرا مسئلہ بھی ضرور حل کریں گے۔

آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ بال عورت کی خوبصورتی ہیں۔ عورت کا حسن ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ پہلے میرے بال بہت گھنے اور لمبے تھے۔ 

اب کچھ عرصہ سے پتہ نہیں کسی کی نظر لگ گئی ہے۔ یا پھر کیا بات ہے۔ میں جب بھی کنگھی کرتی ہوں میرے بال جڑوں سمیت گرتے ہیں جنہیں دیکھ کر میرا دل بہت خراب ہوتا ہے۔ مجھے اپنے بال بہت پسند ہیں۔ میں ان کا بہت خیال رکھتی ہوں۔ اگر خدانخواستہ میرے بال اسی طرح گرتے رہے تو ایک دن میں گنجی ہو جاؤں گی۔ خواجہ صاحب! آپ کو خدا کا واسطہ میرے اس مسئلے کا حل ضرور بتائیں کہ بال گرنے بند ہو جائیں اور لمبے ہو جائیں ابھی کچھ دنوں پہلے آپ نے ’’آپ کے مسائل‘‘ میں ایک لڑکی کو حل بتایا تھا مجھے بھی بتا دیں۔

جواب: تلوں کے تیل میں سورج کی نیلی شعاعیں جذب کر کے رات کو روزانہ سوتے وقت سر میں مالش کریں۔ سر کسی بھی قسم کے صابن سے نہ دھوئیں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔