Spiritual Healing

زور دار جھٹکا۔ سوتے میں بات کرنا

سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ تین سال سے رات کو نیند کی حالت میں ڈر جاتا ہوں اور بعض اوقات میرے منہ سے آوازیں نکلنا شروع ہو جاتی ہیں۔ میری اہلیہ کہتی ہیں کہ آپ خواب میں ڈرتے ہیں۔ منہ سے آوازیں نکالنے والے معاملہ کے علاوہ اس سے قبل یہ ہوتا تھا کہ جب میں گہری نیند میں ہوتا تو ایک زور دار جھٹکا لگتا اس جھٹکے سے میری آنکھ کھل جاتی۔ مہربانی فرما کر اس کا کوئی حل تجویز فرما دیں اور ایسا عمل بتائیں کہ میرے دل سے ہر قسم کا خوف اور ڈر ختم ہو جائے۔

جواب: کم سے کم ایک ماہ تک نمک کا استعمال اس طرح بند کر دیں کہ کسی بھی شکل میں نمک کا ایک ذرہ بھی آپ کے معدے میں نہ جانے پائے۔ ایک ماہ بعد گھر کا پسا ہوا لاہوری نمک کم سے کم مقدار میں استعمال کریں۔ میٹھی غذائیں زیادہ استعمال کریں۔ علاج کے طور پر صبح، دوپہر اور رات ایک ایک چمچہ خالص شہد لے کر تین باربِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِاَلرَّضَاعَتْ عَمَا نَوِیْلُ پڑھ کر دم کر کے کھائیں۔ اس علاج کی مدت پینتالیس(45) دن ہے۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔