Spiritual Healing
سوال: میری شادی کو چار سال ہو گئے ہیں۔ میرے شوہر کام کاج نہیں کرتے۔ کبھی مجھے اپنے باپ کے سر ڈال دیتے ہیں۔ اور کبھی پورے اخراجات کا بار میرے والد کے اوپر ڈال دیتے ہیں۔ اللہ نے ایک بچہ بھی دے دیا ہے۔ شوہر کو شرم دلاتی ہوں تو وہ گھر سے بھاگ جانے کی دھمکی دیتے ہیں۔ آج کل میں اپنے والدین کے گھر ہوں۔ سوچتی ہوں کہ ماں باپ کب تک خرچ پورا کریں گے۔
ان حالات نے میری صحت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہر وقت چکر آتے رہتے ہیں۔ میں چاہتی ہوں کہ میرے شوہر بھی دنیا کی طرح باعزت زندگی گزاریں۔ للہ کچھ کیجئے۔
جواب: اَللّٰہُ لَااِلٰہَ اِلَّا ھُوَالْحَیُّ الْقَیُّومُ (عظیم تک)آیت الکرسی 33مرتبہ پڑھ کر سو جایا کریں ۔ چالیس روز تک اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔
خواجہ شمس الدین عظیمی
جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔
آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔