Spiritual Healing

جنسی خیالات

سوال: خواجہ صاحب! یہ میرا پانچواں خط ہے۔ اس کا ضرور جواب دیجئے گا۔ مجھے ایک عرصہ سے جنسی خیالات آتے ہیں جس کی وجہ سے نماز نہیں پڑھ سکتی۔ آپ کو اللہ رسولﷺ کا واسطہ دے کر کہتی ہوں کہ جواب دے کر میری رہنمائی فرمائیں۔

جواب: رات کو سوتے وقت وضو کر کے آرام کے ساتھ بیٹھ کر 100بار کلمہ شہادت پڑھیں اور پندرہ منٹ تک سبز روشنی کا مراقبہ کریں۔

شام کے وقت گاجریں چھوٹے چھوٹے قتلے کر کے پانی میں پکا لیں اور آسمان کے نیچے رکھ دیں۔ صبح ٹھنڈی گاجروں میں دودھ شامل کر کے کھائیں۔ دو ماہ تک گرم اشیاء سے پرہیز کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔