Spiritual Healing

توہمات سے نجات

سوال: میں بہت زیادہ پریشان ہوں۔ مجھ سے نماز نہیں پڑھی جاتی۔ دراصل مجھے وہم بہت ہوتے ہیں اور نماز میں بھی مجھے وہم ہو گیا ہے۔ جب نیت کے لئے کھڑی ہوتی ہوں تو مجھے وہم ہوتا ہے کہ اب مجھ سے نماز نہیں پڑھی جائے گی اور ہوتا بھی یہی ہے۔ 

میرے منہ سے نیت کے لئے الفاظ ہی نہیں نکلتے اور یوں میں گنہگار نماز پڑھنے سے محروم ہوں۔ خدا کے لئے مجھے بتایئے کہ میں نماز کیسے پڑھوں۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں بھی دوسرے لوگوں کی طرح سکون سے نماز پڑھ سکوں۔ مجھ سے نماز نہیں پڑھی جاتی اسی غم میں مری جا رہی ہوں۔ خدارا مجھے کوئی علاج بتائیں تا کہ میں بھی ان وہموں کے بغیر اپنے رب کی عبادت کر سکوں۔

جواب: جس طرح بھی ہو، آپ کو اپنی طبیعت پر کتنا بھی جبر کرنا پڑے، فجر کی نماز باجماعت ادا کریں اور یہ عمل چالیس دن تک قائم رکھیں۔ انشاء اللہ پھر نماز قائم کرنے میں سستی نہیں ہو گی۔ نماز میں خیالات کی یلغار سے بچنے کے لئے کتاب روحانی علاج میں سے عمل کریں۔ 


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔