Spiritual Healing

بالوں کا گرنا اور سفیدی

سوال: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال بہت گرتے ہیں۔ اب تو یہ حالت ہو گئی ہے کہ ایک بالشت لمبے اور ایک انگل برابر موٹائی میں رہ گئے ہیں۔ جب کہ اس سے پہلے کافی گھنے اور لمبے تھے۔ آپ کی کتاب ’’روحانی علاج‘‘ سے بال لمبا کرنے والا عمل دو دفعہ کر چکی ہوں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔

دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے بال چودہ پندرہ سال کی عمر سے سفید ہونا شروع ہو گئے تھے جو اب بہت تیزی سے سفید ہو رہے ہیں۔ ان دو باتوں سے میری زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ مجھے کوئی ایسا علاج بتایئے کہ میرے یہ دونوں مسائل حل ہو جائیں۔ آپ کی بے حد مشکور رہوں گی۔

جواب: سر میں روزانہ پابندی کے ساتھ گلوسبز تیل کی مالش کریں اور سر کسی بھی قسم کے صابن اور شیمپو سے نہ دھوئیں۔ سرسوں کی کھلی سے دھوئیں۔ کھانوں میں چکنائی کم سے کم کر دیں۔


Topics


Roohani Daak (4)

خواجہ شمس الدین عظیمی

جناب خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب نے کالم نویسی کاآغاز1969میں روزنامہ حریت سے کیا ۔پہلے طبیعیات کے اوپر مضامین شائع ہوتے رہے پھر نفسیات اور مابعد نفسیات کے مضمون زیر بحث آ گئے۔ روزنامہ حریت کے قارئین نے سائیکالوجی اور پیراسائیکالوجی کے ان مضامین کو نہ صرف پسند کیا بلکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے خطوط لکھنے شروع کر دیئے۔ زیادہ تر خطوط خواب سے متعلق ہوتے تھے۔ شروع کے دنوں میں ہفتہ میں تین یا چار خط موصول ہوتے تھے اور پھر یہ سلسلہ ہر ہفتہ سینکڑوں خطوط پر پھیل گیا۔ حریت کے بعد روزنامہ جسارت، روزنامہ اعلان، روزنامہ مشرق اور پھر روزنامہ جنگ میں روحانی ڈاک کے عنوان پر یہ کالم اتنا زیادہ مقبول ہوا کہ خطوط کی تعداد ہزاروں تک پہنچ گئی۔ جب اخبار کا دامن اتنی بڑی ڈاک کا متحمل نہ ہو سکا تو پیارے اور محترم دوستوں کے مشوروں اور تعاون سے روحانی ڈائجسٹ کا اجراء ہوا اور آج بھی روحانی ڈاک کے عنوان سے یہ کالم روحانی ڈائجسٹ میں شائع ہو رہا ہے۔

آپ نے ان اخبارات وجرائد میں عوام کے ان گنت معاشی، معاشرتی، نفسیاتی مسائل اورالجھنوں کا حل پیش کیا ہے اورمظاہرقدرت کے پیچیدہ معموں سے متعلق سوالات کے جوابات دئیے ہیں۔خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے لائق شاگرد جناب میاں مشتاق احمد عظیمی نے روحانی ڈاک میں شائع شدہ ان خطوط کو یکجا کیا اورترتیب وتدوین کے مراحل سے گزارکر چارجلدوں پر مشتمل کتاب روحانی ڈاک کو عوام الناس کی خدمت کے لئے شائع کردیا۔