Topics

یقین ۔ موروثی بیماری


یزان ،فرانس:  میرے والد کا تعلق مراکش اور والدہ کا شام سے ہے۔ میں فرانس سے  Ph.D. کررہا ہوں ۔ والدہ  کا 38 سال کی عمر میں ایک بیماری (Hungtington disease) میں انتقال ہوا ۔ یہ موروثی بیماری ہے۔ نانا  کا بھی اسی سے انتقال ہوا۔ میری عمر 27 سال ہے اور شادی کرنا چاہتا ہوں۔ ڈر ہے کہ  مجھے یہ بیماری نہ ہوجائے  اور خدانخواستہ مجھ سے میری اولاد میں منتقل نہ ہو۔ اس بیماری میں اعصابی نظام تباہ ہوتا ہے ۔  علاج تجویز فرمادیں تاکہ میں قبل از وقت علاج کرکے موروثی بیماری کے اثرسے محفوظ ہوجاؤں۔

 

جواب :   موروثی &ہونے کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بیماری یقین بن کر وراثت میں منتقل ہورہی ہے۔ علاج جوئے شیر لا نے کے مترادف ہے ۔ دن اور رات میں وقت مقرر کر کے بالکل سیدھے لیٹ کر دونوں پیر ملا لیجئے۔ پیر کے دونوں انگوٹھے موٹی ڈوری سے باندھ دیجئے اس طرح کہ پیروں پر دباؤ نہ پڑے لیکن پیروں کے نیچے تکیہ اس طر ح رکھئے کہ نظر پیروں کے انگوٹھے پر پڑے اور ناخن سامنے ہوں ۔ گھڑی دیکھ کر شروع میں تین منٹ اور 10دن کے بعد پانچ منٹ دونوں انگوٹھوں                                  کے ناخن پر نظر جمایئے ۔ پھر انگوٹھے کھول کر 10 منٹ چلئے۔ چلنے کے دوران خیال رہے کہ  انگوٹھے کے ناخن نہ دیکھیں۔ رات کو سونے سےپہلے  اور صبح  وضو کرکے یہ عمل 21 روز کرنا ہے ۔ اللہ کے بھروسے پر علاج لکھ دیا گیا ہے ۔ یقین کے ساتھ کیجئے ۔ اللہ تعالیٰ شفا  عطا  فرمائیں، آمین۔


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                                    (جولائی                 2021ء) 

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔