Topics

سدھ بدھ ۔عشق


رفیق عالم (مسقط) میں شادی شدہ ہوں۔ دو بچے ہیں۔ جو نویں اور دسویں میں پڑھتے ہیں۔ محترم عظیمی صاحب! اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔ میں کسی اور کے عشق میں گرفتار ہوں۔ سدھ بدھ ختم ہوگئی۔ اور عشق نے مجھے رسوا کر دیا۔ بیوی بچوں نے چھوڑ دیا ہے۔ وہ اب مجھ سے تعلق نہیں رکھنا چاہتے، مگر جس کے لئے میں نے اپنا گھر خراب کیا، اس نے مجھے مفارقت دے دی اور میں کہیں کا نہ رہا۔ جتنا بھولنے کی کوشش کرتا ہوں،یاد میں شدت بڑھ جاتی ہے۔ دل اسی کی تمنا کرتا ہے۔ ایسا راستہ بتائیں کہ میں پُرسکون ہو جاؤں۔

جواب  :  رات آدھی گزر جائے تو 300 مرتبہ ” والقت مافیھا و تخلت “ پڑھیں اور آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں۔ اپنے اندر جھانکیں۔ وہاں آپ کو آپ خود نظر آئیں گے۔ قانون یہ ہے کہ ہر مرد کے اندر ایک عورت ہے اور ہر عورت کے اندر ایک مرد ہے۔ اندر کا مرد یا اندر کی عورت ہی کشش کا ذریعہ ہے۔ آپ کے اندر کی عورت بے سکون ہے۔ جب اسے سکون مل جائے گا تو آپ کی حالت نارمل ہو جائے گی۔ اس مراقبہ سے بے سکونی کی کیفیت ختم ہو جائے گی۔ اچھے مصور سے اپنی بڑی تصویر پر خوبصورت رنگ بھروائیں اس طرح کہ تصویر میں نزاکت آجائے۔ یہ تصویر دن رات تین چار مرتبہ دس دس منٹ تک دیکھیں۔


حوالہ:۔پیراسائیکلوجی۔ جنوری  2020۔ماہنامامہ قلندر شعور

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔