Topics

ساڑھے دس بجے ۔ غلیظ خیالات


— : غلیظ خیالات جن کا کوئی تصور نہیں کرسکتا،  ذہن میں دور کرتے ہیں ۔ بے بسی کا عالم ہے ۔ جی چاہتا ہے کہ زمین پھٹ جائے اور میں غائب ہوجاؤں ۔ لگتا ہے کہ عقیدہ متاثر ہوگیا ہے۔ کسی کو کیفیت نہیں بتاسکتا۔ نام شائع نہ کریں۔

جواب : خالی گملا خریدکر اس میں مٹی بھر دیجئے۔ رات کو  ساڑھے دس بجے گملے میں کسی چیز کو دفن کرنے کے لئے جگہ بنایئے۔ اب آنکھیں بند کرکے خود سے کہئے کہ ذہن میں جتنے غیر پاکیزہ خیالات ہیں، میں نے دفن کردیئے۔ یہ کہہ کر گملے میں اس جگہ پھونک ماریئے جو آپ نے خالی کی ہے۔  پھونک مارتے وقت تصور یہ ہو کہ  جتنے غیر پاکیزہ خیالات ہیں، ان کی لہریں پھونک کے ذریعے دل سے نکل کر گملے میں اس جگہ جمع ہوگئی ہیں جو آپ نے کھودی ہے۔ آنکھیں کھول کر خالی جگہ کو مٹی ڈال کر  بند کردیجئے۔ برے خیالات نکل چکے ہیں، دل  کو اچھے خیالات سے بھرنا ہے۔ روزانہ غسل کرکے پاک صاف کپڑے پہن کر اچھی خوش بو لگایئے اور درود شریف پڑھتے پڑھتے خاتم النبیین ؐ کے تصور میں سوجائیے۔ گملے والا عمل صرف ایک مرتبہ کرنا ہے۔ صبح یہ گملا  گھر سے دور زمین میں دبادیجئے ۔

رات کو سونے سے پہلے ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ کا ترتیب سے مطالعہ مفید ہے، دماغ پرُسکون اور اچھے خیالات کا ذخیرہ ہوگا۔ ایک مہینے کے بعد ذہنی حالات سے مطلع کیجئے ۔

 


’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2021ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔