Topics

صدقہ ۔ خوف


محمد زبیر ، اسلام آباد : بیٹے کی عمر 21سال ہے۔ اسے ہر وقت شوگر اور موت کا خوف رہتا ہے۔ رپورٹیں ٹھیک ہیں لیکن وہ وہم میں مبتلا ہے کہ شوگر نہ ہو جائے۔ کھانا ٹھیک سے نہیں کھاتا اور نیند بھی متاثر ہے۔ ہمارا ایک ہی بیٹا ہے ۔ اس کی حالت دیکھ کر ہم پریشان ہیں۔

جواب : بکرا خریدکرتین روز گھرمیں رکھئے ۔ بیٹے کے صدقے کی نیت سے چوتھے روز بکرے کو ذبح کردیجئے اور ذبح بیٹے سے کروایئے۔ اگر خوف کی وجہ سے وہ ایسا نہ کرسکے تو دوسرا آدمی اس کا ہاتھ پکڑ کر بکرا ذبح کرے۔ گوشت تقسیم کردیجئے۔ بہتر یہ ہے کہ جب گوشت تقسیم کیا جائے تو بیٹا ساتھ ساتھ ہو۔ اگر وہ اپنے ہاتھ سے تقسیم کرے تو بہت اچھا ہے ورنہ ساتھ رہنا کافی ہے۔ بکرا خریدنے سے پہلے گھر میں ماحول بنایا جائے کہ بکرا صدقہ کرو ، بکرا صدقہ کرو، سب ٹھیک ہوجائے گا فلاں نے کہا ہے کہ صدقہ کرواؤ ، صدقہ ردّ ِ بلا ہے۔ مقصد یہ ہے کہ بیٹے کے لئے ایسا ماحول بن جائے کہ اگر صدقہ کیا جائے گا تو صحت کو لاحق خطرات دور ہوجائیں گے۔ اب گھر والے فیصلہ کریں کہ صدقہ کرنا ہے۔21 روز تک بیٹے کو کسی چیز میں نمک نہ کھلائیں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2022ء)

Topics


Parapsychology se masil ka hal

خواجہ شمس الدین عظیمی


معاشرے میں افراتفری کی وجہ یہ ہے کہ فرد اپنی اصل سے دور ہوگیا ہے۔ سبب خود فرد کی نفسیات ہے اور نفسیات ماحول سے منسلک ہے جس میں وہ رہتا ہے۔ ہر چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام تخلیق ہے، تخلیق کا محرک خیال ہے اور خیال کا خالق رحمٰن و رحیم اللہ احسن الخالقین ہے۔